فوجی ترجمان کے مطابق ہلاک شدہ فوجی کی شناخت نائک روی رنجن کمار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے اور ان کا تعلق ریاست بہار سے ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی افواج بھارتی چوکیوں اور رہائش علاقوں کو نشانا بنا رہی ہے۔ وہیں سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔
پاکستان افواج چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرکے جنگ بندی کی خلاف وارزی کر رہی ہیں۔ بھارتی افواج بھی ان کی فائرنگ کا معقول جواب دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلوالیہ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ دو روز قبل لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ سے 2 شہری ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوا تھا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔
پاکستانی ترجمان نے کہا کہ بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔