ETV Bharat / state

مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر سرکاری تعطیل ہوگی؟ - جموں وکشمیر کے نئے کلینڈر

بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے نئے کلینڈر میں آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر بھی سرکاری سطح پر تعطیل ہوگی۔

مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر سرکاری تعطیل ہوگی؟
author img

By

Published : Sep 20, 2019, 5:28 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 8:39 AM IST

بی جے پی کے مطابق مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر سرکاری تعطیل بی جے پی کا ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے نائب صدر ٹھاکر نارائن سنگھ نے کہا: 'آنے والے دنوں میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کا کلینڈر بنے گا۔ اس کلینڈر میں نئے سرے سے تمام چھٹیاں طے ہوں گی۔ ہمارے کوشش رہے گی کہ ںئے کلینڈر میں ہری سنگھ جی کے جنم دن کی چھٹی بھی شامل ہو۔ یہ جموں کے لوگوں کی پرانی مانگ ہے'۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ'کشمیر کی مرکزیت والی حکومتیں ہری سنگھ جی کے یوم پیدائش پر چھٹی کے مطالبے کو پورا کرنے میں خلل ڈال رہی تھیں۔ نئے کلینڈر میں مہاراجہ ہری سنگھ جی کی چھٹی ضرور ہوگی'۔

دریں اثنا بی جے پی نے مہاراجہ ہری سنگھ کے 125 ویں جنم دن کے موقع پر اتوار کو جموں میں ایک بڑی ریلی منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور بی جے پی کے دوسرے سینئر لیڈران شرکت کریں گے۔

Intro:Body:

jk: birth anniversary of Hari Singh will be declared as public holiday

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 8:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.