بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں منشیات کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔پولیس انتظامیہ نے منشیات کے اسعتمال پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے بؑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں شمالی کشمیر کے بارامولہ میں پولیس چار منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔پولیس نے ان چاروں کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی کہاکہ ضلع منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Govt must support apple industry کاشتکاروں کا حکومت سے سیب صنعت کو بچانے کا مطالبہ
بتایا جا رہا ہے کہ یہ چاروں منشیات فروش پیشہ آور مجرم تھے۔ کافی عرصے سے منشیات کے کاروبار سے منسلک تھے اور علاقے کے نوجوان نسل کو برباد کر رہے تھے۔ان منشیات فروشوں کے خلاف کہیں کیس درج بھی کیے گئے تھے۔ گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت سجاد احمد خان ، والد افضل خان ، ساکنہ مورہ اوڑی، منظور احمد ولد محمد سلطان ساکنہ ہیون شیری ، بلال احمد رادر ولد غلام محی الدین سائکنہ بانڈی پائین چندوسہ ، محمد عاقب ڈار ولد محمد یوسف ساکنہ کھمبیار بٹن کے طور پر ہوئی ہے۔انہیں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جموں کی کوٹ بلوال جیل میں بھیج دیا گیا ہے۔