جموں وکشمیر بینک کے موجودہ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر کی مدت ملازمت میں ریزرو بینک آف انڈیا نے مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ریزرو بینک آف انڈیا کو تجویز پیش کی تھی کہ آر کے چھبر کی جموں و کشمیر بینک اور مینیجنگ ڈائریکٹر کے بطور ملازمت کی مدت کار میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی جائے۔
گزشتہ دنوں اس حوالے سے جے کے بینک نے آر بی آئی کے حکام کو باضابطہ طور پر ایک مکتوب بھی ارسال کیا تھا۔ جس کے بعد آر بی آئی نے جموں وکشمیر بینک کے موجودہ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کی ملازمت کی میعاد میں مزید 6 ماہ کی توسیع کو منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں:
اس ضمن میں جے کے بینک کی کمپنی سیکریٹری محمد شفع میر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکنگ ضوابطی قانون 1949 کے دفعہ 10BB شق 2 کے تحت چھبر کی ملازمت میں 10 اکتوبر 2021 سے مزید 6 ماہ کی توسیع عمل میں لائی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آر ایس چھبر کو اس سے قبل بھی جموں وکشمر بینک چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر ان کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع عمل میں لائی گئی تھی۔