مقامی افراد کے مطابق گذشتہ دس برسوں سے اس کی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ ڈویژن رامبن نے نبارڈ( NABARD ) کے تحت سال 2010 میں سڑک کی تعمیر شروع کی تھی۔
اس سلسلے میں رامبن سے پرنوت اور تھلواہ تک دس کلو میٹر سڑک کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا۔
جس میں چھ کلو میٹر تک کام ہوا۔ اس کے بعد گذشتہ برس دو کلو میٹر سڑک پر تارکول بچھائی گئی۔
فی الحال چار کلو میٹر تک سڑک کی حالت خستہ ہے۔ جگہ جگہ گرھے بنے ہوئے ہیں، جس وجہ سے سواری گاڑی کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس وجہ سے اس علاقہ کی تقریباً دو ہزار آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے مقامی افراد نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور ایل جی سے سڑک کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹروں پر حملے سے طبی عملے میں تشویش، لوگوں نے مذمت کی
اس سلسلے میں ڈویزن انجینئر مقبول حسین چودھری نے بتایا محکمہ نے اس ضمن میں ٹھیکیدار کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کریں۔