ETV Bharat / state

Painting And Drawing Competition اننت ناگ میں پولیس کی جانب سے مصوری مقابلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 1:06 PM IST

ضلع اننت ناگ میں ضلع پولیس کی جانب سے پینٹنگ اور ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اننت ناگ میں پولیس کی جانب سے مصوری مقابلہ منعقد

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ضلع پولیس کی جانب سے پینٹنگ اور ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مقامی باشندوں نے پولیس انتظامیہ سے بچوں کے لئے پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (ڈی پی ایل) اننت ناگ میں مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع اننت ناگ کے مختلف اسکولوں کے 50 طلباء نے حصہ لیا۔ مصوری مقابلہ کے بعد نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء کی جانب سے کی گئی مصوری کی نمائش کی گئی۔

مقابلہ میں چودہ برس کی عمر کے طلباء اور طالبات کے گروپس نے حصہ لیا۔ طلباء نے شاندار مصوری کرکے اس دن کو یادگار بنایا اور حاضرین کو اپنے فن سے متاثر کیا۔ مقابلے میں سبقت حاصل کرنے والے پہلے پانچ طلاب کو انعامات سے نوازا گیا اور تمام شرکاء کو اسناد پیش کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Body building in Kashmir سرینگر میں باڈی بلڈنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا

اننت ناگ پولیس نے تمام شرکاء کی کوششوں کو سراہا اور ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے لیے داد دی۔ تقریب کا مقصد نوجوانوں کو فن اور ثقافت کی طرف راغب کرنا ان کی توجہ منفی اثرات سے ہٹانا اور ان کے ذہن کو بہتر مستقبل کی فکر کی جانب متوجہ کرنا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.