ETV Bharat / state

New Land Grant Rules جموں وکشمیر میں نئے لینڈ گرانٹ رولز کا نفاذ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے لینڈ گرانٹ کے نئے قوانین کی نقاب کشائی کی۔ New Land Grant Rules in Kashmir

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 7:46 AM IST

New Land Grant Rules
New Land Grant Rules

سری نگر: جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ نے لینڈ گرانٹ رولز 2022 اجرا کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد کی لیز ختم ہو چکی ہے، وہ ان اراضی کو واپس انتظامیہ کے حوالے کریں، ورنہ ان کو ان اراضی سے بے دخل کر دیا جائے گا۔ تاہم انتظامیہ نے کہا کہ جن افراد نے رہائش کے لیے لیز لیا ہے، ان پر یہ احکامات لاگو نہیں ہوں گے۔

ان لینڈ گرانٹ (Land Grant Rules) رولز کے مطابق لیز پر لی گئی اراضی کو صنعت، سیاحت، کھیل کود اور تعلیم وغیرہ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ رولز کے مطابق لیز پر لی گئی اراضی کو جنگ میں بیوہ ہوئی خواتین، مہاجر مزدوروں، سابق سکیورٹی اہلکاروں، شہیدوں کے لواحقین کی رہائش گاہ تعمیر کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ JK Administration unveils New Land Grant Rules

یہ بھی پڑھیں:

اس کے علاوہ یونین ٹریٹری کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی لیز پر لی گئی زمین کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ رولز کے مطابق فائنانشل کمشنر محکمہ مال کی صدارت میں کمیٹی اراضی کی نشاندہی کرکے اس کو لیز پر دینے کا فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں ہزاروں کنال سرکاری اراضی کو مختلف تاجروں اور افراد نے لیز پر لیا ہے جس میں سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ شامل ہیں، جہاں ان پر ہوٹل وغیرہ تعمیر کیے جاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.