ETV Bharat / state

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کے انتخابات ایک بار پھر معطل

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 2:16 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کشمیر کو انتخابات منعقد کرنے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے یہ انتخابات ایک بار پھر سے معطل کر دیے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کے انتخابات ایک بار پھر سے  معطل

یہ انتخابات تقریباً ایک برس کی تاخیر کے بعد گذشتہ مہینے کی 28 تاریخ کو ہونے تھے تاہم وادی کے معروف وکیل بابر قادری کی ہلاکت کی وجہ سے منعقد نہیں کیے جاسکے۔

اس کے بعد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کشمیر نے رواں مہینے کی پانچ تاریخ کو انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم پھر سے انتخابات کو ملتوی کرنا پڑا۔ جس کے بعد رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو کرنے کا فیصلہ لیا گیا تاہم انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے رواں مہینے کی 15 تاریخ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اب چوتھی بار ملتوی کئے گئے۔

وہیں جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کشمیر کے الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق " انتظامیہ نے گزشتہ شب آٹھ بجے کمیشن کو انتخابات منعقد نہ کروانے کا حکم دیا ۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے بار بار انتخابات منعقد نہ ہونے دینا ایسوسی ایشن کے ممبران کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے اورغیر آئینی بھی۔

اس لیے ایسوسی ایشن کے پاس انتخابات کو احتجاج کرتے ہوئے ملتوی کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی اور اس کے بعد عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر عائد پابندیوں کے چلتے جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کے انتخابات وقت پر منعقد نہیں ہو پائے تھے۔

بار اسوسی ایشن کے ممبران اور دیگر وکلاء بھی انتخابات کو لے کر کافی خوش تھے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے وہ سب مایوس نظر آ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کی انتخابات میں اسوسی ایشن کے موجودہ صدر میاں عبدالقیوم ذاتی وجوہات کی وجہ سے حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

وہی وادی کے معروف وکیل جن میں جی این شاہین، نذیر رنگا شامل ہیں وہ اسوسی ایشن کے صدر کی کرسی کے دوڑ میں ہیں۔

عبد القیوم اسوسی ایشن کے تقریباً بیس بار صدر رہ چکے ہیں اور انہوں نے کبھی انتخابات میں شکست کا سامنا نہیں کیا۔

ان کو امسال جولائی کے مہینے میں ایک برس تک دہلی کے تہاڑ جیل میں قید رکھنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.