پولیس کے ذرائع کے مطابق رامبن کے قریب کیفٹریہ موڑ پر آج صبح گمین انڈیا کے ٹھیکیدار کے ساتھ کام کرنے والے جے سی بی آپریٹر پر اچانک اوپر سے سلائڈ گر آئی جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس اور رضاکاروں نے بڑی مشقت کے لاش کو ملبہ سے نکالنے میں کامیاب حاصل کی۔ ہلاک ہونے والے آپریٹر کی شناخت چیل سنگھ (40)ولد امرناتھ ساکن اند گول کے طور ہوئی ہے۔ لاش کو فانونی لوازمات پورے کرنے بعد وارثین کے حوالے کردی۔
رامبن پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔