ٹریفک پولیس اطلاع کے مطابق رامبن اور بانہال کے درمیان ڈیگڈول کے مقام پر بھاری پسی اور چٹانوں کے کھسک جانے سے شاہراہ آج شام چھ بجے سے مکمل طور پربند ہو گئی ہے۔
اور جوہر ٹنل پر برف باری اور پھسلن کی وجہ سے شاہراہ کو مکمل طور پر نقل و حرکت ک لیے بند کر دیا گیا ہے ۔
رامبن اور ڈیگڈول کے درمیان تقریبا چار سو درماندہ مسافر بردار گاڑیوں کو واپس محفوظ مقامات پر رکھا گیا۔
شاہراہ کو بحال کرنے میں کے لیے بھاری مشینری کام پر لگا گیا ہے۔