جموں کشمیر قومی شاہراہ پر رامبن کے قریب مہیاڑ کے مقام پر آج بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آنے سے شاہراہ آمد رفت کیلئے بند کردی گئی جس کی وجہ سے سینکڑوں مال بردار گاڑیاں بانہال اور رامبن کے درمیان درماندہ ہو گئی۔
شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیاں بھی درماندہ ہوگئی جن میں چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کو جھولا پُل میتراہ سے جانے کی اجازت دی گئی۔
ٹریفک پولیس نیشنل ہائی رامبن کے مطابق قومی شاہراہ رامبن کے نزدیک مہیاڑ کے مقام پر بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے گِر آنے سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل کردی گئی اور لگاتار پہاڑی سے پتھر گرنے کی وجہ سے شاہراہ کو بحال کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔
واضح رہیں جموں کشمیر قومی شاہراہ پر سیویلین ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے تاہم سیکورٹی اہلکاروں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت ہے۔