وہیں پی ڈی پی کے نائب صدر فقیر چند بھگت نے اپنے سارے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
واضح رہے کہ سابق آئی اے ایس کلدیپ راج بھگت اور سرحدی گاؤں بشراہ کے، 'کے اے ایس بھوشن کمار بھی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔
آئندہ 24 تاریخ کو بی ڈی سی کے انتخابات ریاست میں ہونے جارہے ہیں اور بی جے پی نے 316 میں سے 280 سیٹوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
اس سلسلے میں بی جے پی نے دعوی کیا کہ ان انتخابات میں بڑی جیت حاصل ہوگی۔