میونسپلٹی حکام نے گوری پورہ اور اسکے مضافاتی دیہات کے ساتھ ساتھ اونتی پورہ مارکیٹ میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔
واضح رہے کہ اونتی پورہ سب ڈسٹرکٹ میں اب تک کرونا وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم ایک نزدیکی گاؤں وندک پورہ میں ایک کیس سامنے آنے کے بعد پورے علاقے میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔