ETV Bharat / state

سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری - اردو نیوز

مسلسل برفباری کے درمیان سوپور میونسیپل کونسل کے وارڈ ممبرز نے سوپور اور اس کے اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا اور جگہ جگہ سے مشینوں کے ذریعے برف ہٹائی۔

سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری
سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 8:44 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل سوپور میں بھی کل رات سے ہی بھاری برفباری ہوئی تھی جس سے پورے علاقے میں لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اسی کو دیکھ کر حال ہی میں میونسپل کونسل سوپور کے نو منتخب ایک رکن عرفان علی نے سوپور اور آس پاس کے علاقوں کا دورہ کر کے سڑکوں، گلی اور کوچوں سے برف ہٹانے کا کام صبح سے ہی شروع کیا تھا۔

سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'اگر کسی بھی جگہ موسم کے حوالے سے کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے تو براہ کرم میرے اور میری ٹیم کے ساتھ رابطہ کر کے خدمت کرنے کا موقع فراہم کریں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم نے مختلف علاقوں سے برف ہٹانے کی مشینیں لائی ہیں اور سوپور میں برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے نیز پورے سوپور کے اندر برف ہٹایا گیا ہے۔'

لوگوں نے بتایا کہ ہم عرفان علی کے کام کی ستائش کرتے ہیں اور عرفان علی کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں اپنی ٹیم کو ساتھ میں لے کر سوپور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں برف ہٹانے کا کام مکمل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.