ETV Bharat / state

بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالی کا شکار

بیگ پورہ لارنو میں بجلی کا ناقص ترسیلی نظام علاقہ کی گنجان آبادی کو کئی مشکلات کا سامنا.

بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالی کا شکار
بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالی کا شکار
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 5:34 PM IST

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے بیگ پورہ علاقہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مقامی علاقہ میں بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔

بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالی کا شکار

لوگوں کے مطابق بجلی کی ترسیلی لائنیں اور کھمبے بوسیدہ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈیڈ سو کے قریب کمبوں پر مشعمل بیگ پورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیں اور کھمبے بابا آدم کے زمانے میں نصب کئے گئے تھے، ان کے مطابق علاقہ میں مختلف مقامات پر ترسیلی لائنیں درختوں کے ساتھ لگی ہوئی ہے، جبکہ کئی مقامات پر مقامی لوگوں نے اذ خود لکڑی کے چھوٹے چھوٹے کھمبے نصب کئے ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقہ کے کئی مقامات پر بار بار شارٹ سرکیٹ ہوتے رہتے ہیں۔

ترسیلی لائنوں کا نظام اور بوسیدہ ہوئے کھمبوں کی حالت اتنی خستہ ہو چکی ہے کہ کبھی بھی ان کے گرنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے، جبکہ علاقہ میں کئ بار بوسیدہ ہوئے بجلی نظام سے حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق معمولی بارش یا ہوا کےسبب انہیں کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے۔ جبکہ برف باری کے موسم میں علاقہ کے رہایش پزیر لوگوں کو کئی ہفتوں تک بجلی کی عدم دستیابی سے جوجنا پڑتا ہے۔ جس سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں نے کئی بار یہ مسئلہ محکمہ بجلی کی نوٹس میں لایا تاہم ان کی اس فریاد کو مذکورہ محکمہ کے افسران نے ہمیشہ نظر انداز کیا۔ جس کی وجہ سے علاقہ کے ریایش پزیر لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب فون پر یہ معاملہ محکمہ بجلی کے اسیسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر فیاض احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے باربڈ وائر نامی ایک اسکیم آئی ہے، جس کے تحت مذکورہ علاقہ کا بجلی نظام فعال بنایا جائے گا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ رواں سال دسمبر کے مہینے تک مذکورہ اسکیم کو عمل میں لایا جائے گا جس سے ایسے علاقوں میں بجلی نظام میں بہتری لائی جائے گی۔ تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.