انہوں نے منی سکریٹریٹ میں ضلع کے تمام افسران کے ہمراہ ایک میٹنگ طلب کی اور ہدایت دی کہ برف سڑکوں پر سے ہٹانے کے لیے پہل کریں۔
انہوں نے کہا کہ کولگام کے بیشتر علاقوں میں سخت برفباری ہوئی۔ لوگوں کے لیے بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردنی و دیگر سازوسامان مہیا رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام ہیلتھ سینٹرز میں بیماروں اور تیمارداروں کے لیے گرمی کا انتظام بہتر طریقے سے مہیا رکھیں۔ میٹنگ میں ضلع کے تمام افسران، پولیس و دیگر سکیورٹی ایجنسیاں موجود تھیں۔