ETV Bharat / state

سرینگر - جموں شاہراہ پر حملوں میں ملوث افراد گرفتار - kashmir update

جموں و کمشیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر 28 ستمبر کو عسکریت پسندوں کی جانب سیکیورٹی فورسز پر ہوئے حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شاہراہ حملوں میں ملوث افراد گرفتار
شاہراہ حملوں میں ملوث افراد گرفتار
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 6:55 PM IST

انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار نے سرینگر کے مضافات پانتھہ چوک پولیس تھانے میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد لشکر طیبہ تنظیم سے منسلک عسکریت پسندوں کے معاون تھے اور شاہراہ پر ہونے والے چار حملوں میں عسکریت پسندوں کی معاونت کی تھی۔

وجے کمار نے بتایا کہ اس حملے کے فوراً بعد پولیس نے تحقیقاتی کاروائی شروع کی تھی جس دوران چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہوں تین موٹر سائیکل اور تین نجی گاڑیوں کا استعمال کیا تھا جن کو پولیس نے ضبط کیا ہے۔

انکا کا کہنا تھا کہ سرینگر کے برزلہ علاقے میں مارے گئے عسکریت پسند سیف اللہ نے شاہراہ چار حملے کئے تھے جن میں ان چھ افراد نے انکی معاونت کی تھی۔

تصادم کے دوران ایک نوجوان گرفتار، تصادم ختم

قابل ذکر ہے کہ 28 ستمبر کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹینگن علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل اسی شاہراہ پر گلشن نگر نوگام میں 14 اگست کو دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

یار رہے کہ شاہراہ پر فوجی قافلے بڑی تعداد میں ہر روز گزرتے ہیں جس کے سبب اس پر جموں تا کمشیر سیکیورٹی فورسز کی کافی نفری تعینات رہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.