جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نٹی پورہ علاقے میں پیر کے روز نامعلوم افراد نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما پرویز احمد پر گولیاں چلائیں۔ حملے میں پی ڈی پی رہنما کی حفاظت کے لیے تعینات ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
اس سلسلے میں ای ٹی بھارت کے نمائندے نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما پرویز احمد سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے وہ وقتاً فوقت واپس لے لی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہماری تحفظ نمایاں کمی آرہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حملے نہ ہوپائے۔