ETV Bharat / state

پی ایچ سی رہمو میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 4:57 PM IST

ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں قائم پی ایچ سی میں بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی بھی کمی نظر آ رہی ہے۔

پی ایچ سی رہمو میں بنیادی سہولیات کا فقدان
پی ایچ سی رہمو میں بنیادی سہولیات کا فقدان

رہمو علاقے میں سال 2000 میں ایچ اے سی کا سنگ بنیاد رکھا گیا تاکہ علاقے کے لوگوں کو صحت سے جڑے سہولیات میسر ہوں تاہم بیس سال گزرنے کے باوجود بھی پی ایچ سی میں کوئی سہولیات میسر نہیں ہے اس پی ایچ سی میں طبی و نیم طبی عملہ کی کمی نظر آرہی ہے، جس سے علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وہی اگر دیکھا جائے پی ایچ سی میں پندرہ طبی و نیم طبی عملہ ہونا چاہیے اور چھ بیڈ پر مشتمل ہوتا ہے، تاہم اس پی ایچ سی سنٹر میں صرف دو بیڈ لگے ہوئے ہیں اور اگر بلڈنگ کی بات کریں اوپری منزل بیس سال سے مکمل نہیں کی گئی ہے جو اب خستہ حال ہو چکی ہے۔

اس حوالے سے علاقے کے لوگوں نے کہا کہ بیس برسوں میں بھی اس کی بلڈنگ کو مکمل نہیں کیا گیا ہے تاہم اس پی ایچ سی کے اکثر کمروں میں تالا لگا ہوا ہے اگرچہ پی ایس سی علاقے کے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے بنائی گئی تھی تاہم اس سے علاقے کے لوگوں کو فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

وہی علاقے میں ایمبولینس بھی نہیں ہے حادثہ پیش آنے پر تو ہمیں نجی گاڑیوں میں بیماروں کو ضلع ہسپتال پلوامہ لے جانا پڑتا ہے وہی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ علاقے میں پی ایچ سی کا صحیح مقصد حاصل ہو۔

وہی اگر محکمہ صحت کے حوالے سے بات کرے تو ضلع پلوامہ کا ہسپتال کام کرنے کے لحاظ سے اول نمبر پر آتا تھا تاہم کووڈ 19 بیماری پھیلنے کے بعد ضلع میں کسی بھی ہسپتال پی ایچ سی یا سب ضلع ہسپتال میں اچھے سے کام نہیں ہو رہا ہے ان سب ہسپتالوں میں طبی اور نیم طبی عملے کی کافی کمی نظر آرہی ہے جس سے عام لوگوں کے مشکالات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات کئی بار حکام کی نوٹس میں لائی گئی تاہم ان کا ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ زیادہ تر ڈاکٹر کو بھی کووڈ 19 کی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.