شوپیان قصبہ کے دو بلاک شوپیان اے اور شوپیان بی میں تیسرے مرحلہ کے تحت 4 دسمبر کو ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ ان دو بلاکوں میں آج ڈی ڈی سی انتخابی مہم کا آخری دن تھا۔ انتخابی مہم کے آخری دن پر پی اے جی ڈی کے امیدوار راجا وحید نے کار ریلی کا اہتمام کیا جسکا مقصد ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرانا تھا۔
راجا وحید نے شوپیان کے کئی علاقوں میں جاکر لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی گزارش کی اور لوگوں کو بتایا کہ پی اے جی ڈی ڈی ڈی سی انتخابات میں اس لیے حصہ لے رہی ہیں تاکہ جموں و کشمیر کو اپنا خصوصی اختیارات رکھنے والا دفعہ 370 اور 35 اے کا درجہ واپس مل سکے۔
راجا وحید نے اپنے آبائی علاقے بلپورہ سے ایک کار ریلی کا اہتمام کیا جس میں کئی گاڑیاں اور پی اے جی ڈی کے پارٹی ورکرز تھے۔ بتادیں کہ راجا وحید ڈی ڈی سی انتخابات شوپیان سے ہی لڑ رہے ہیں۔
راجا وحید نے بتایا کہ ہم ڈی ڈی سی ممبر بننے کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی بحالی کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ راجا وحید ایک سرکاری ملازم تھے جنہوں نے سرکاری ملازمت چھوڑ کر ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ڈی ڈی سی کی کرسی کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کی بجالی کے لیے نوکری چھوڑ دی۔
واضح رہے کہ راجا وحید ایک واحد ایسے امیدوار ہیں جو حساس ماننے جانے والے علاقے شوپیان میں بنا اسکورٹی کے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ سکیورٹی کے بغیر راجا وحید گھر گھر جاکر لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی گزارش کر رہے ہیں۔