پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پانپور میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے کنوینشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔پروگرآم کی صدارت جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے ناٸب صدر محمد رفعی میر،پرویجنل پرزڈنٹ اشرف میر،ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر کے علاوہ دیگرکارکنان نے بھی شرکت کی۔
پروگرآم سے خطاب کرتے ہوۓ پارٹی صدر محمد الطاف بخاری نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئے گی تو وہ جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کے علاوہ نوجوانوں کور روزگار فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹیوں نے جموں کشمیر کے لوگوں سے دھوکہ دہی کر کے صرف اپنا مفاد حاصل کیا ہے لیکن ان کی پارٹی لوگوں سے کبھی جھوٹ بول کر ووٹ حاصل نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگ یہاں کی اپنی سرکار چاہتے ہیں لیکن مرکزی سرکار یہاں الیکشن کرانے میں جان بوجھ کر الکشن میں دیری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا شاٸید اب الیکشن زندوں کے لۓ نہیں بلکہ جب لوگ مرجاٸنگے تو پھر یہاں سلیکشن مردوں کے لۓ کرآۓ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Seminar on Nasha Mukht Bharat بارہمولہ میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت بیداری پروگرام
پارٹی صدر نے مزید کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو 370 اور 35 اے کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے کہ اس سپیشل۔سٹیٹس کو وآپس لایا جاۓ گا تاہم حقیقت یہی ہے کہ جو چیز ہاتھ سے چلی جاتی ہے اسے دوبارہ سے وآپس لانا ناممکن سی بات ہوتی ہے۔لوگوں کو ان دھوکہ بازوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہے جنہوں نے ستر سالوں سے یہاں کے لوگوں کو دھوکہ دے کر اپنے کھاتے بھر لۓ ہیں۔