ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: تھیم پر مبنی لائبریریز کا نیٹ ورک قائم ہوگا

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 10:03 AM IST

ثقافت، سیاحت اور یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے سیکریٹری سرمد حفیظ نے گزشتہ روز سرینگر میں ایس پی ایس لائبریری کمپلیکس کے دورے کے دوران اس کا اعلان کیا۔

جموں و کشمیر: تھیم پر مبنی لائبریریز کا نیٹ ورک قائم ہوگا
جموں و کشمیر: تھیم پر مبنی لائبریریز کا نیٹ ورک قائم ہوگا

محکمہ لائبریری اینڈ ریسرچ، معلومات تک رسائی کو وسیع کرنے کے لیے مختلف محکموں کے ساتھ تبادلۂ خیال کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں تھیم پر مبنی ریڈنگ زون کم پبلک لائبریریز کا ایک نیٹ ورک قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ثقافت، سیاحت اور یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے سیکریٹری سرمد حفیظ نے گزشتہ روز سرینگر میں ایس پی ایس لائبریری کمپلیکس کے دورے کے دوران اس کا اعلان کیا۔

سرمد حفیظ نے کہا کہ محکمہ لائبریری نے سرینگر اسمارٹ سٹی لمیٹیڈ کے اشتراک سے شہر میں دو اسمارٹ لائبریریوں کے قیام کے لئے کام پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'سرینگر اور جموں میں محکمہ اطلاعات، ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ، سرینگر میونسپل کارپوریشن، محکمہ آرکائیوز، آرکولاجی اینڈ میوزیمز اور مبارک منڈی ہیریٹیج سوسائٹی کے ساتھ مل کر چند تھیم پر مبنی لائبریریوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔'

سرمد نے لائبریری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود ریڈنگ روم میں موجود طلبا کی ایک بڑی تعداد سے بات چیت کی۔ انہوں نے پورے ایس پی ایس لائبریری کمپلیکس کو وائی فائی رابطے کی فراہمی پر محکمہ لائبریریز کی تعریف کی۔

طلبا کے مختلف مطالبات کے جواب میں جس میں وقت اور جگہ کی تنگی میں اضافہ شامل ہے، سیکریٹری ثقافت نے اعلان کیا کہ ایس پی ایس لائبریری کی پہلی منزل میں ایک اور ریڈنگ روم کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا اور طلبا کے لئے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ریڈنگ روم کے لئے آپریشنل اوقات اول یکم جنوری 2021 سے صبح 9.00 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ چھٹیوں کے دوران لائبریری کو کھلا رکھنے کے امکانات کو بھی تلاش کرے گا۔

انہوں نے لائبریری کمپلیکس میں موجود کیفے ٹیریا کو فوری طور پر فعال بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

سرمد نے کہا کہ محکمہ کیریئر کونسلرز اور سبجیکٹ ماہرین کو بھی مدعو کرے گا جو طلبا کو مختلف امتحانات کریک کرنے کے بارے میں اہم نکات فراہم کریں گے۔

انہوں نے لائبریریوں میں مستقل اور وسیع تکنیکی استعمال پر زور دیا جن میں آٹومیشن، ای کیٹلاگنگ اور ای سرکیولیشن شامل ہیں تاکہ انہیں زیادہ صارف دوست بنایا جاسکے۔

سیکریٹری ثقافت نے ڈائریکٹر لائبریریز اینڈ ریسرچ محمد رفیع کی جموں و کشمیر میں لائبریریوں کی بحالی اور ان کی بحالی کے سلسلے میں متعدد جدید تکنیکی استعمال کی مستقل کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ خوشی کی بات ہے کہ محکمہ لائبریریز نے یوٹی میں موجود لائبریریز کو جدید شکل دینے اور انہیں روایتی ادبی مقامات بنانے کے لئے کچھ اہم اقدامات متعارف کروائے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا سہرا محکمہ لائبریریز کے ڈائریکٹر محمد رفیع کو جاتا ہے۔

سرمد نے کہا کہ جموں و کشمیر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس علاقے میں سب سے قدیم لائبریریز ہیں جن میں ایس آر ایس لائبریری جموں کو 1879 اور ایس پی ایس لائبریری سری نگر کو 1898 میں قائم کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.