ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا کیسز میں ریکارڈ توڑ اضافہ - Jammu and Kashmir sees increase in corona cases

مارچ سے ہی خطہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ فروری ماہ تک یہاں کووڈ-19 معاملوں میں زبردست کمی آئی تھی جبکہ فعال معاملوں کی تعداد 600 سے کم ہو گئی تھی۔

جموں و کشمیر: کورونا کیسز میں ریکارڈ توڑٖ اضافہ

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 7:48 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا کے معاملوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں ریکارڈ 1269 سرگرم معاملے درج کئے گئے جن میں 582 جموں جبکہ 687 کشمیر میں پائے گئے۔

خطہ میں کل ملا کر 140650 معاملے ہیں جن میں 129932 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 8681 افراد میں یہ وائرس فعال ہے۔

جموں و کشمیر میں اب تک 2037 افراد کا اس وائرس سے انتقال ہو گیا ہے، ان میں 1283 کشمیر جبکہ 754 جموں سے تعلق رکھتے تھے۔

مارچ سے ہی خطہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ فروری ماہ تک یہاں کووڈ-19 معاملوں میں زبردست کمی آئی تھی جبکہ فعال معاملوں کی تعداد 600 سے کم ہو گئی تھی۔

خیال کیا جاتا تھا کہ جموں و کشمیر کورونا کو شکت دینے میں کامیاب ہو گیا ہے لیکن کورونا کی دوسری لہر سے انتظامیہ اور عوام، دونوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ اس وبا سے نجات مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.