ETV Bharat / state

کورونا فعال کیسز پانچ ہزار سے کم، حالات بہتری کی نہج پر - 259 COVID-19 cases in J&K

جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں اب صرف 4996 اکٹیو کیسز موجود ہیں جبکہ 305684 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ آج بھی 549 افراد کو مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔

کورونا فعال کیسز پانچ ہزار سے کم، حالات بہتری کی نہج پر

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 7:48 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ تین ماہ میں آج سب سے کم کورونا کے کیسز درج کئے گئے۔ خطہ میں آج 259 نئے کووڈ معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں مثبت معاملوں کی مجموعی تعداد 314990 ہو گئی ہے۔

آج کشمیر میں 169 کیسز اور جموں میں 59 معاملے درج کئے گئے۔

خطہ میں اب صرف 4996 اکٹیو کیسز موجود ہیں جبکہ 305684 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ آج بھی 549 افراد کو مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔

جموں و کشمیر میں آج چھ لوگوں کو کورونا نے اپنا شکار بنایا جس کے ساتھ ہی یہاں اموات کی تعداد 4310 ہو گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں 2210 جبکہ جموں میں 2100 افراد کووڈ سے انتقال کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر کا نقطہ عروج ہم نے پار کیا: ڈاکٹر روف حسین

خطے میں فروری ماہ میں محض 600 سرگرم کیسز تھے۔ تاہم کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے خطہ میں کووڈ کیسز میں زبردست اضافہ ہوا۔

گذشتہ 20 روز سے یہاں فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ اور محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے۔ لیکن ابھی بھی ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ احتیاط لازمی ہے۔

وہیں جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے یوٹی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.