اطلاعات کے مطابق کنگن کے گنڈ علاقے میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔ تصادم میں اب تک ایک عسکریت پسند ہلاک اور ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ لیکن سرکاری طور پر ابھی تک عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں دو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی کشمیر کے ضلع باںڈی پورہ میں تصادم کے دوران میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔کشمیر پولیس کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔