ETV Bharat / state

شوپیان ہلاکتوں پر پولیس کے پوسٹرز - ی سیب کاروباری اور ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان میں غیر ریاستی باشندوں کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے پوسٹرز جاری کئے ہیں۔ان پوسٹرز میں دو عسکریت پسندوں کی تصاویر ہیں۔

شوپیان ہلاکتوں پر پولیس کے پوسٹرز
author img

By

Published : Oct 17, 2019, 5:09 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں عسکریت پسند غیر ریاستی سیب کاروباری اور ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت میں ملوث ہیں۔

ان پوسٹرز کے ذریعے پولیس نے لوگوں کو مطلع کیا کہ شوپیان میں غیر ریاستی سیب کاروباری اور ڈرائیور کی ہلاکتوں میں مقامی عسکریت پسند نوید بابو اور راحل ماگرے ملوث ہیں۔ دونوں عسکریت پسندوں کا تعلق شوپیان کے نازنین پورہ اور گنوو پورہ سے ہے۔

شوپیان ہلاکتوں پر پولیس کے پوسٹرز
شوپیان ہلاکتوں پر پولیس کے پوسٹرز

پوسٹرز میں لکھا گیا کہ: ہر خاص و عام کو بذریعہ اشتہار اطلاع دی جاتی ہے کہ عسکریت پسند سید نوید مشتاق عرف نوید بابو ساکنہ نازنین پورہ شوپیان اور راہل ماگرے ساکنہ گنوو پورہ نے شوپیان علاقے میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرکے بیدردی اور بے رحمی سے معصوم غیر ریاستی ٹرک ڈرائیور اور تاجر کو گولیاں مار کر ہلاک جبکہ دیگر تاجر کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ زخمی تاجر اس وقت موت و حیات کی کشمکش میں ہیں اور زیر علاج ہیں جبکہ ایک میوہ ٹرک کو نذر آتش کردیا ہے۔'

شوپیان ہلاکتوں پر پولیس کے پوسٹرز

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ دنوں نامعلوم افراد نے تین غیر ریاستی پاشندوں کا قتل کر دیا تھا۔ ہلاک شدہ افراد میں غیر ریاستی مزدور، ٹرک ڈرائیور او ر سیب کے ایک کاروباری شامل ہیں جنکا تعلق بالترتیب چھتیس گڑھ، راجستھان اور پنجاب کی ریاستوں سے تھا۔

اس سے قبل جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ پاکستان ریاست میں حالات بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نامساعد حالات کے باعث اگرچہ غیر ریاستی سیاح، طلبا و مختلف کاریگر وادی چھوڑ گئے ہیں لیکن اینٹ بھٹوں پر یومیہ کام کرنے والے مزدور یہاں ابھی مقیم ہیں اور دنیا و مافیہا سے بے خبر اپنے کام میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ نے اگرچہ یاتریوں اور سیاحوں کو یہاں سے نکالنے کے لیے انتظامات بھی کئے تھے اور انہیں مطلع بھی کیا تھا لیکن ان مزدوروں کا کسی نے حال دریافت کیا نہ کسی نے ان کو وادی سے نکلنے یا انہیں تحفظ بہم پہنچانے کا کوئی بندوبست کیا۔

Intro:Body:

jammu and kashmir police circulated posters in shopian district

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.