ETV Bharat / state

'کولگام ضلع انتظامیہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں ناکام' - mudassir

وادی کشمیر میں اتوار کی علی الصبح سے ہی وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر و دیہات میں معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہیں۔

'کولگام ضلع انتظامیہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں ناکام'

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 5:15 PM IST

وادی کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح ضلع کولگام میں بھی بھاری برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے تمام سڑکیں منقطع ہوگئی ہیں۔

'کولگام ضلع انتظامیہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں ناکام'

جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ پارٹی، کولگام انچارج میر مدثر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ 'کولگام میں سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے ضلع انتظامیہ خاموشی سے کام لے رہا ہے۔'

جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ پارٹی کولگام انچارج میر مدثر نے کہا کہ 'ضلع انتظامیہ ناکارہ ثابت ہوا ہے۔ برف ہٹانے کے لیے کروڑوں روپیے خرچ کیے جاتے ہیں اور ایسے میں صرف افسران سرکاری خزانے کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ کولگام ضلع کے بیشتر علاقے جن میں کنڈ، دمحال ہانجی پورہ، ہوم شالی بک، دیوسر، وٹو ٹنگمرگ اور قاضی گنڈ وغیرہ شامل ہیں، وہاں سے ابھی تک برف صاف نہیں کی گئی ہے جس کے سبب بیشتر علاقے ضلع ہیڈکواٹر سے منقطع ہوگئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یہاں تک کہ مریضوں کو لے جانے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پارٹی کی بنیاد پر نہیں بلکہ انسانیت کی بنیاد پر وہ لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.