ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس اپنے اصولوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی - نیشنل کانفرنس اپنے اصولوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی

نیشنل کانفرنس نے پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور دیگر سیاسی لیڈران پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے اطلاق کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنے اصولوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

نیشنل کانفرنس اپنے اصولوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی

author img

By

Published : Feb 7, 2020, 11:49 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:20 PM IST

پارٹی کے ممبران پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، جسٹس (ر) حسنین مسعودی، صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت میر، ترجمان عمران نبی ڈار اور ضلع صدر سری نگر پیر آفاق احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ اور جنرل سکریٹری علی محمد ساگر پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے اطلاق کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مرکزی حکومت کے وہ تمام بلد بانگ دعوے سراب ثابت ہوجاتے ہیں جن میں یہ دعوے کئے جارہے ہیں جموں وکشمیر میں صورتحال نارمل ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال معمول سے بہت زیادہ دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم بھاجپا کی سربراہی والی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کے ساتھ روا رکھے جارہے سلوک پر تشویش اور تعجب میں مبتلا ہے۔

جموں و کشمیر کے عوام دہائیوں سے جن لیڈران پر اپنا اعتماد ظاہر کرتے آئے ہیں حکومت ہند آج انہی عوامی نمائندوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ نیشنل کانفرنس لیڈران کو اس لئے نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ ہماری جماعت وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ اتفاق نہیں رکھتی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پارلیمنٹ میں عمر عبداللہ کے ساتھ منسلک کئے گئے ریمارکس کو حقیقت سے بعید قرار دیتے ہوئے این سی لیڈران نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک امر ہے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں ایک مزاحیہ ویب گاہ کے حوالے سے عمر عبداللہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک طرف وزیر داخلہ یہ بات کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی جموں وکشمیر کے محبوس سابق وزرائے اعلیٰ کو ملک دشمن نہیں کہا جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم اس بات کا دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ لوگ عسکریت پسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ صحیح کہہ رہے ہیں یا وزیر اعظم کے دعوے پر بھروسہ کیا جائے؟

انہوں نے عمر عبداللہ کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے ایک ایسے شخص پر پی ایس اے کا اطلاق عمل میں لایا ہے جس نے ہمیشہ امن اور عدم تشدد کی وکالت کی ہے۔

نیشنل کانفرنس اپنے اصولوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی
نیشنل کانفرنس اپنے اصولوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی

عمر عبداللہ نے گرفتاری سے قبل ٹویٹ کے ذریعے اپنے آخری پیغام میں عوام سے بھی امن و امان قائم رکھنے کی تلقین کی تھی۔ حکومت ہند کے جھوٹے اور منگھڈت دعوﺅں اور غنڈی گردی پر مبنی اقدامات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بنیاد اور تمام سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ نیشنل کانفرنس نے ریاست جموں وکشمیر میں جمہوریت اور عوام راج کیلئے قربانیاں دیں ہیں یہ بھاجپا کی طرح کھوکھلے وعدوں پر مبنی جماعت نہیں۔

نیشنل کانفرنس وہ جماعت ہے جس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بارے میں سابق وزیر اعظم اور بھاجپا رہنما اٹل بہاری واجپائی نے آگرہ سمٹ کے دوران ذکر کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف سے کہا تھا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ مسئلہ کشمیر کے تیسرے فریق ہیں۔ لیکن آج بھاجپا کی سربراہی والی حکومت نے اسی شخص کو گذشتہ 6 ماہ سے پی ایس اے کے تحت قید و بند میں رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھاجپا حکومت کے یہ حربے نیشنل کانفرنس کے خلاف نہیں بلکہ پوری ریاست کے خلاف ہیں اور یہ اقدامات ملک کی دیگر ریاستوں اور عوام کیلئے چشم کشا ہونا چاہئے کیونکہ جو کچھ آج یہاں ہورہا ہے وہ کل دوسری ریاست میں بھی ہوسکتا ہے۔

پارٹی لیڈران نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے ارادے کسی بھی صورت میں زیر نہیں ہوں گے اور یہ جماعت اپنے اصولوں کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ہر حال میں عوام کی خدمات اور ترجمانی کرتی رہے گی۔

Intro:Body:

WB

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 2:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.