جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 656 فعال معاملے درج کئے گیے ہیں۔ تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں پہلی بار سرگرم معاملوں کی تعداد گیارہ ہزار سے کم ہو گئی ہے۔
گزشتہ ماہ جموں و کشمیر میں چار ہزار سے زیادہ معاملے درج کئے جاتے تھے۔ تاہم رواں ماہ سے پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کووڈ 19 کی دوسری لہر ختم ہونے لگی ہے۔
جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 310017 کیسز ہیں جن میں 10602 فعال ہیں۔
اگرچہ کشمیر میں زیادہ کیسز ہیں۔ تاہم یہاں اموات کی تعداد جموں کے مقابلے کم ہے۔ یہاں 192263 کیسز ہیں اور 2168 اموات ہوئی ہیں۔
وہیں جموں میں 117754 کیسز ہیں اور اموات کی تعداد 2058 ہیں۔
خطہ میں اب تک 295189 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 4226 افراد کورونا کا شکار بن گئے ہیں۔
خطے میں فروری ماہ میں محض 600 سرگرم کیسز تھے۔ تاہم کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے خطہ میں کووڈ کیسز میں زبردست اضافہ ہوا۔
گذشتہ 20 روز سے یہاں فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ اور محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے۔ لیکن ابھی بھی ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ احتیاط لازمی ہے۔
وہیں جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے یوٹی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔