ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری

جموں کشمیر کے میدانی علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری
جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 12:48 PM IST

Updated : Feb 27, 2021, 2:02 PM IST

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایسے ہی موسم رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری

انہوں نے یہ بھی پیشن گوئی کی کہ اتوار کو موسم میں بہتری کا امکان ہے۔

وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات گلمرگ، سونہ مرگ اور پہلگام میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ دارالحکومت سرینگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ رات قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں، سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اونتی پورہ میں 3.9ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.4، کٹرا میں 12.2، بٹوت میں 8.8، بنیہال 5.4 اور بھدرواہ 6.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ کے لیہہ قصبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5، کرگل منفی 3.8، دراس منفی 2.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Last Updated : Feb 27, 2021, 2:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.