ETV Bharat / state

'عارضی ملازمین کے مطالبات کو سرکار نے ہنوز حل نہیں کیے'

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 3:22 PM IST

مرکز کے زیرانتظام جموں کے باگ کمپنی جیول چوک میں جموں و کشمیر امپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ کمیٹی کے صدر بابا حسین ملک نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پچھلے 20 سالوں سے مختلف محکموں میں کام کر رہے عارضی ملازمین کے مطالبات سرکار نے آج تک حل نہیں کئے۔

جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے 10 ہزار نوکری کے لئے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جو کہ پہلے سے کام کررہے عارضی ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہے۔

جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پریس کانفرنس

سرکار کو چاہیے کہ وہ پہلے جموں و کشمیر میں مختلف محکموں میں کام کر رہے ڈیلی ویجرز کا مسئلہ حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ آگن واڑی ورکرز، کنٹریکچوئل لیکچررز، کیجوئل لیبررز نے متعدد بار جموں و کشمیر میں احتجاج کیا لیکن سرکار نے آج تک ان کے مسائل حل نہیں کیے۔

اگر اب سرکار نے ان کے مطالبات حل نہیں کیا تو جموں اینڈ کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی سڑکوں پر آکر سرکار کے خلاف احتجاج کرے گی۔

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو پورا کرے تاکہ انہیں مشکلوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.