یہ پریکٹس موتی باغ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی۔ بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان میں پریکٹس سیشن میں موجود رہیں گے۔
جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وہاں کی کرکٹ ٹیم جے اینڈ کے کی پریکٹس بھی متاثر ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر ٹیم کے کوچ عرفان پٹھان نے بتایا کہ ٹیم کی پریکٹس کے لیے اب وہاں کے کرکٹر جموں و کشمیر کے بجائے بڑودہ میں ٹریننگ کریں گے، تاکہ ان کا کھیل متاثر نہ ہو۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں میں ہر نئی چیز سیکھنے کا جذبہ بدرجہ اتم موجود ہے۔ کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ کھلاڑی مسلسل پریکٹس جاری رکھیں۔ اس کے لیے جموں و کشمیر میں مجوزہ ٹریننگ کیمپ کو بڑودہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ کیمپ چھ ستمبر سے شروع ہو جائے گا۔ اس میں جموں و کشمیر کے ممکنہ ٹیم کے تمام کرکٹر حصہ لیں گے۔
خیال رہے کہ جموں و کشمیر کی ٹیم نے گزشتہ سال رنجی ٹرافی میں نو میچز کھیلے تھے۔ جن میں سے جموں و کشمیر ٹیم نے تین میچز جیتے تھے اور پانچ میں انہیں شکست ہوئی تھی۔
جموں و کشمیر کی ٹیم 19 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہی تھی اور اگلے راؤنڈ میں داخل نہیں ہوپائی تھی۔