ضلع پلوامہ میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ، 01 سی آر پی ایف اہلکار زخمی۔
پیر کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے گانگو علاقے کے قریب پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگیا۔
جس کی شناحت سی آر پی ایف 182 بٹلین کے ایچ سی / جی ڈی۔ بھپندر کے بطور ہوئے ہیں۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے گانگو میں پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی۔
اس واقعے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوا ، جسے فوری طور پر قریبی ضلع اسپتال پلوامہ علاج کے لئےمنتقل کیا گیا اور اسے وہاں سے مزید علاج کے لئے سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا ہیں۔
وہی فوج نے اس حملے کے بعد ہی اس سڑک سے گزارنے والے گاڈیوں کی تلاشی شروع کردی ہیں اور حملے کے فورا بعد ہی حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
وہی اج پھر عسکریت پسندوں نے ناکہ پارٹی پر حملہ ہیں اس حملہ میں اطلاعات کے مطابق تین سی آر پی ایف زخمی ہوئے ہیں۔
سی آر پی ایف اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ
یہ بات قابل ذکر ہے کچھ مہینے قبل اسی جگہ پر عکسریت پسندوں نے دو آئی ڈی نصب کی تھی جس میں سے ایک آئی ڈی فوج نے خود ناکارہ بنایا تھا اور فوج کو اس آئی ڈی دھماکے سے کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا تھا۔
وہیں آج پھر عسکریت پسندوں نے ناکہ پارٹی پر حملہ کیا ہے، اس حملہ میں اطلاعات کے مطابق تین سی آر پی ایف زخمی ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ گزشتہ روز عسکریت پسندوں نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر ایک گرینیڈ حملہ کیا تھا جس کے دوران ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی خبر تھی۔