ETV Bharat / state

مرکزی جامع مسجد منڈی کے گنبد کی تاج پوشی کی مناسبت سے تقریب - تحصیل منڈی

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میںرضائے مصطفی منڈی کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد شریف کے خوبصورت گنبد کی تاج پوشی کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ Jamaat Raza E Mustafa Mandi

مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے گنبد کی تاج ہوشی کی مناسبت سے تقریب منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 11:57 AM IST

Updated : Nov 15, 2023, 12:09 PM IST

مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے گنبد کی تاج ہوشی کی مناسبت سے تقریب منعقد

پونچھ: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میںرضائے مصطفی منڈی کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد شریف کے خوبصورت گنبد کی تاج پوشی کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا سید آمین شاہ صاحب گیلانی بطور خاص شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ ضلع بھر سے علماء کرام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

منعقدہ تقریب میں منڈی تحصیل کے مختلف مقامات سے فرزندان توحید نے بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کی۔ واضح رہے تقریب کا آغاز قرآن خوانی خطمات و معظمات اور درود و اذکار سے ہوا۔ جس کے بعد نعت رسول مقبول (صلى الله عليه وسلم) پیش کی گئی۔ بعد ازاں تقریب میں شرکت فرما علماء کرام نے مختلف موضوعات پر فکر انگیز اپنے اپنے بیانات سے سامعین کو مستفید کیا۔ وہی اس موقع پر علمائے کرام نے حضرت مولانا سید آمین شاہ صاحب گیلانی کی منڈی میں دینی خدمات اور قربانیوں کے حوالے سے تزکرہ کیا۔ بعد ازاں امام و خطیب مولانا سید آمین شاہ صاحب گیلانی کی زیر صدارت میں مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے خوبصوت دید ور گبند کی تاج پوشی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Asra Charitable Trust اسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہائیر سکینڈری سکول لورن میں تقریب منعقد

اس موقعے پر ملت کے معتبر ترین علماء شریک رہے جبکہ قائد اہلسنت فخر قوم و ملت حضرت مولانا سید آمین شاہ صاحب گیلانی کے مقدس ہاتھوں سے انجام دیا گیا۔ اس پُر مسرت اور مبارک موقع پر عالم انسانیت اور بلخصوص یو ٹی جموں و کشمیر میں امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ امام وخطیب جامع مسجد شریف منڈی حضرت مولانا سید فاضل حسین رضوی نے حضرت مولانا سید آمین شاہ صاحب کی آمد پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر علالت کے بعد بھی ان کا یہاں وارد ہونا ہم اہلیان منڈی کے لئے قابل فخر کی بات ہے۔ تقریب کے اختتامی مراحل میں انہوں نے تمام علماء کرام اور عوام الناس کا شکریہ ادا کیا۔

Last Updated : Nov 15, 2023, 12:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.