ETV Bharat / state

’نظر بند رہنماؤں کی رہائی پر غور کیا جائے گا‘ - متعلقہ ایجنسیاں اس بات کا جائزہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ’ جموں وکشمیر کے مین سٹریم سیاست دان جو اس وقت نظربند ہیں انہوں نے ہمیشہ ملک کی خودمختاری کے خلاف کام کیا ہے اور ان کی رہائی پر تب غور کیا جائے گا جب انتخابات قریب ہوں گے‘۔

’نظر بند رہناؤں کی رہائی پر غور کیا جائے گا‘

author img

By

Published : Dec 9, 2019, 1:40 PM IST

جموں و کشمیر امور کے انچارج اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ ’5 اگست سے کشمیر میں نظربند رہنے والے تقریبا تمام سیاستدان کبھی بھی ملک کے وفادار نہیں رہے اور اس کے بجائے ملک کی خود مختاری کو نقصان پہنچا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے حیرت ہے کہ کیا وہ واقعی لوگوں کے رہنما تھے۔ اگر ایسا ہوتا تو کسی ایک فرد نے ان کی رہائی کے لیے احتجاج کیوں نہیں کیا ۔‘
کھنہ نے مزید کہا کہ ’ اگر کسی سرپنچ کو حراست میں لیا گیا تو اس کے احتجاج میں پورا گاؤں ایک ساتھ ہوا۔‘

کھنہ نے کہا کہ ’ان رہنماؤں نے ہمیشہ کسی نہ کسی بہانے سے لوگوں کو بے وقوف بنایا تاکہ وہ صرف ووٹ کو محفوظ رکھے اور اپنا خزانہ بھرنے کے لیے سرکاری خزانے کو لوٹ لیں۔‘

لیفٹیننٹ گورنر کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی رہنما نے کہا رائے شماری کا وقت آنے دو ، متعلقہ ایجنسیاں اس بات کا جائزہ لیں گی کہ نظر بند سیاستدانوں کو رہا کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے لیے پرعزم ہیں لیکن وہ مناسب وقت پر ہوگا‘۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.