جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نزدیکی کلال گاؤں میں گزشتہ روز سرچ آپریشن کے بعد دیر رات کالاکوٹ کے مہیاری گاؤں میں عکسرت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ اس تصادم میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا جس کے بعد آج بھی کلاکوٹ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسند کی لانش کو راجوری میڈیکل کالج لایا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش پولیس کے حوالے کی گئی۔
فوج کے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ہلاک شدہ عکسریت پسند کے پاس سے ایک اے کے 47 ، تین میگزین، چار گرینیڈ، ایک فون اور ایک پاکستانی سم کارڈ برآمد کیا گیا۔