ٹریفک پولیس کے مطابق گذشتہ روز 270 کلو میٹر لمبی جمو ں سرینگر قومی شاہراہ پر بھاری چٹانیں کھسک آنے سے سڑک نقل و حرکت دوبارہ بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے تقریبا دو ہزار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس کے عہدیدار نے کہا کہ پسیاں ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا شاہراہ کو پھر سے بحال کرنے میں تیزی لائی جائی رہی ہے اور سڑک بحال ہوتے ہی مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز رامبن کے مہد کے مقام پر صبح سویرے صرف ایک گھنٹے کے لیے گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس سے قبل شاہراہ پر بھاری پسی اور چٹانیں گرگئی جس کی وجہ سے شاہراہ دوبارہ بند ہوگیا ۔
واضح رہے کہ نومبر 7 کو جوہر ٹنل کے مقام پر بھاری برف باری اور رامسو اور ناشری سمیت کئی مقامات پر مسلسل بارش کے سبب جموں سرینگر شاہراہ کو آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔