ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: دو افراد کے خلاف چارج شیٹ - شکایت کنندہ اپنے بے روزگار بیٹوں کے لیے نوکریوں کی تلاش میں

جموں وکشمیر پولیس کی کرائم برانچ نے دھوکہ دہی کے الزام میں دو افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

جموں و کشمیر: دو افراد کے خلاف چارج شیٹ
جموں و کشمیر: دو افراد کے خلاف چارج شیٹ
author img

By

Published : Feb 17, 2020, 10:01 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:28 PM IST

کرائم برانچ کے ترجمان نے کہا کہ چارج شیٹ محمد اشرف ملک اور ان کے بیٹے شاہنواز ملک کے خلاف عدالت میں دائر کی گئی۔محمد اشرف ملک کا انتقال ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ دونوں کا تعلق ضلع شوپیان کے گگرن گاؤں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' ملزمین کے خلاف جموں کے روپ نگر علاقے میں قائم کرائم برانچ میں ہربنس لال بھگت نامی شخص نے شکایت درج کی تھی۔ہربنس لال بھگت کا کہنا تھا کہ سرینگر میں تعینات ہونے کے دوران ان کا ملزمین کے ساتھ رابطہ ہوا اور پھر دوست بن گئے۔'

ترجمان نے کہا کہ ' چونکہ شکایت کنندہ اپنے بے روزگار بیٹوں کے لیے نوکریوں کی تلاش میں تھا اس لیے ملزمین نے جموں و کشمیر بینک میں اس کے بیٹے کے لیے ملازمت دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اس وقت کے وزیر خزانہ کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔'

ملزمین نے ان سے تین لاکھ روپیے نوکری دلانے کے نام پر لیے لیکن نہ تو نوکری دلائی اور نہ ہی رقم واپس کی۔

انہوں نے کہا کہ ' شکایت موصول ہونے پر ابتدائی تصدیق کرائم برانچ جموں میں کی گئی تھی اور اس کے بعد ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.