اطلاعات کے مطابق دمحال ہانجی پورہ کے السروت نامی نجی اسکول میں چند نامعلوم افراد گھس گئے اور انہوں نے اسکول کا فرنیچر اور تمام ضروری دستاویزات کو نذز آتش کر دیا ہے۔
حکام نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کولگام کے وٹو دمحال ہانجی پورہ میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ ہائی اسکول میں آگ لگا دی تھی، جس کی وجہ سے اسکول کی ایک عمارت خاکستر ہوگئی تھی۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔