جموں وکشمیر آئس اسٹاک چیمپئن شپ 2020-21 کے ساتویں ایڈیشن کو منعقد کر رہا ہے۔یہ پروگرام مرد اور خواتین سمیت تمام عمر کے لوگوں کے لئے منعقد کیا جائے گا۔
سرکاری بیان کے مطابق جموں و کشمیر کے مشہور اسکی ریزورٹ گلمرگ میں آئس اسٹاک اسپورٹس چیمپین شپ 2020-21 کے ساتویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گی۔
یہ چیمپین شپ 29 جنوری سے شروع ہوگی اور 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ یہ پروگرام مرد اور خواتین سمیت تمام عمر کے لوگوں کے لئے منعقد کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تقریب کا اہتمام انڈین آئس اسٹاک اسپورٹس فیڈریشن کے ذریعہ جموں و کشمیر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور گلمرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مشترکہ تعاون سے کیا جائے گا۔
اس میں مزید بتایا گیا کہ ملک بھر کی 20 ریاستوں سے اندراجات موصول ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت کھیل کے ذریعہ جاری کردہ ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں جن کی پروگرام کے دوران پوری طرح سے پیروی کی جائے گی۔ دریں اثنا کھیلو انڈیا نیشنل سرمائی کھیل 2021 کے دوسرے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے دوران بھی بیان جاری کیا جائے گا۔
چیمپین شپ کا انعقاد 'کھیلو انڈیا نیشنل سرمائی کھیل 2021 'کے دوسرے ایڈیشن کے لئے ریاستی ٹیمز کے انتخاب کے لئے کیا جائے گا جو فروری 2021 کے دوسرے ہفتے میں گلمرگ میں ہونا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ' یہ چیمپئن شپ آئندہ یوروپی چیمپینشپ کے ساتھ ساتھ سینئر مرد اور خواتین اور جونیئر لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے ورلڈ آئس اسٹاک چیمپینشپ میں اپنی جگہ بنانے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔
اس کے علاوہ یہ چیمپئن شپ بھارتی ٹیم کو ورلڈ لیول چیمپین شپ کے لئے بشمول سرمائی اولمپک گیمز 2026 جو اٹلی میں منعقد ہونا ہے کو منتخب کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گی۔