ETV Bharat / state

سرینگر میں گرینیڈ حملہ - سی آر پی ایف کے 161 بٹالین کے بنکر پر دستی بم سے حملہ

اس حملے میں ابھی تک کسی بھی سکیورٹی اہلکار کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن اس واقعے کے دوران ایک آوارہ کتا ہلاک ہوگیا۔

سرینگر میں گرینیڈ حملہ
سرینگر میں گرینیڈ حملہ
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 9:37 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نورباغ علاقے میں جمعہ کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ کیا جس میں ایک آوارہ کتا ہلاک ہوگیا۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ الصبح قریب 6:30 بجے نامعلوم عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے 161 بٹالین کے بنکر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ تاہم اس دوران کسی بھی سکیورٹی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ابھی تک کسی بھی سکیورٹی اہلکار کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن اس واقعے کے دوران ایک آوارہ کتا ہلاک ہوگیا۔

دریں اثنا سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور مشتبہ عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.