اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے سینئررہنماسابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، ناصر اسلم وانی، تنویر صادق اور محمد اکبر لون نے شرکت کی-
عمر عبداللہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے اس بیان کی سخت نکتہ چینی کی جس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کوئی مسئلہ ہی نہیں بلکہ وہاں یہ مسئلہ ڈھائی ضلعوں تک محدود ہے-
عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر یہ مسئلہ تین ضلعوں تک محدود ہوتا تو کیوں یہاں کی شاہراہ ادھمپور سے لیکر بارہمولہ تک ہفتے میں دو دنوں تک بند کردی جاتی ہے-
انہوں سوال اٹھایا پھر کیوں پورے کشمیر میں افسفا اور دیگر کالے قوانین نافذ ہیں-
ان کا ماننا تھا کہ مودی کا یہ دعویٰ کہ کشمیر کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ جھوٹ اور دھوکہ پر مبنی ہے۔اس طرح سے وہ بھارت کے عوام کو گمراہی میں رکھنا چاہتے ہیں۔