جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب سیکورٹی فورسز اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین ایک مختصر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آر متھو کرشنن نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ 22 اور 23 نومبر کی درمیانی شب میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شدید برفباری کی وجہ سے تلاشی نہیں کی جا سکی ہے لیکن جلد ہی دوبارہ کارووائی شروع کر دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'فوج اور بی ایس ایف مشترکہ طور پر اس آپریشن میں شامل ہیں۔ پولیس کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے'۔