ETV Bharat / state

'شدت پسندانہ کارروائی پاکستان کے اشارے پر ہی ہوتی ہے'

ریاست جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے پریس کانفرنس کے دوران ایک بار پھر پاکستان پر راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پرتشدد کاروائی کے لیے ہمسایہ ملک ہی ذمہ دار ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 4:54 PM IST

گذشتہ دنوں اننت ناگ ٹاؤن میں ہوئے فدائین حملے کے دوسرے دن میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا تھا جموں و کشمیر میں پاکستان کے اشارے پر شدت پسندانہ حملے ہوتے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

آج انہوں نے ایک بار پھر اپنے سابقہ بیان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات خراب کرنے کا ذمہ دار پاکستان ہی ہے۔

اس قسم کے بزدلانہ حملوں میں بے گناہ شہری ہلاک ہوتے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اہل کار پوری طرح سے مستعد ہیں، اور وہ کسی بھی طرح کی کارروائی کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ جلد ہی عسکریت پسندانہ کارروائیوں کا خاتمہ کردیں گے۔

ستیہ پال ملک نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ پہلے کے مقابلے میں اب ریاست کی صورت حال بہتر ہوئی ہے، پتھربازی میں کمی آئی ہے، اور جمعہ کے دن اب عمومی طور پر ریاست کا نظم و نسق درست رہتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.