ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 'پانچ اگست تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا'

جموں وکشمیر انتظامیہ نے کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے رہنما خطوط میں پانچ اگست تک توسیع کر دی ہے۔

جموں و کشمیر: 'پانچ اگست تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا'
جموں و کشمیر: 'پانچ اگست تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا'
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 10:40 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور اس وائرس سے اموات میں تیزی سے اضافہ کے سبب انتظامیہ نے پانچ اگست تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف، بحالی اور تعمیر نو کے محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 24 کے تحت ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی حکم دیتی ہے کہ لاک ڈاؤن پانچ اگست 2020 تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں 613 نئے کیسز، 11 اموات

واضح رہے کہ گزشتہ برس پانچ اگست کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو کالعدم اور ریاست کو مرکز کے انتظام دو علاقوں میں تقسیم کیا تھا۔ آئندہ پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کو ایک برس مکمل ہوگا۔

جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز 613 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 20792 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.