ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پرعائد پابندی میں مزید توسیع

جموں و کشمیر میں گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد سے مسلسل 4 جی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ تاہم قریب ڈیڑھ ماہ قبل ادھمپور اور گاندربل میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی۔

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پرعائد پابندی میں مزید توسیع
جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پرعائد پابندی میں مزید توسیع
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 7:10 AM IST

جموں کشمیر انتظامیہ نے گاندربل اور ادھمپور اضلاع کو چھوڑ تمام اضلاع میں 4جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں مزید 14 دنوں تک توسیع کی ہے۔

جموں و کشمیر کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعرات کو شام دیر گئے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے 26 نومبر تک توسیع کردی گئی۔

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پابندی میں 26 نومبر تک توسیع

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد سے مسلسل 4 جی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ تاہم قریب ڈھیڑ ماہ قبل جموں و کشمیر کے دو اضلاع جن میں ادھمپور اور گاندربل شامل ہے میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی۔

یو ٹی انتظامیہ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اس حکم نامے میں یہ واضح کیا ہے کہ جموں کشمیر میں ان دو اضلاع کو چھوڑ کر فلحال 2 جی انٹرنیٹ خدمات کو معمولا ایسے ہی جاری رکھا جائے گا اور 26 نومبر تک 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں بھی جموں و کشمیر میں 4جی انٹرنیٹ کی بحالی کو لیکر معاملہ زیر بحث لایا گیا تاہم پابندی میں مسلسل توسیع کی جارہی ہے۔

وہیں جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے دوران 4جی کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا تھا جو آج بھی جاری ہے۔

اس سے قبل لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز شروع کرنے والے درجنوں اسکولی ادارے اور تعلیمی ماہرین کی جانب سے بھی کئی بار وادی میں 4جی انٹرنیٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں متعدد سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کی جانب سے بھی یہاں 4جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم انتظامیہ 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں بار بار توسیع کررہی ہیں۔ فلحال دو اضلاع بشمول گاندربل اور اور ادھمپور میں 4 جی انٹرنیٹ چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.