پہلگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پہلگام کے ننون بیس کیمپ سے امرناتھ یاتریوں کے پہلے جتھے کو امرناتھ گھپا کی جانب روانہ کیا۔ اس موقعے پر امرناتھ یاترا کے نوڈل افسر ڈاکٹر پیوش سنگلا اور ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد نے 1997 یاتریوں پر مشتمل یاتریوں کے گروپ کو جھڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پرنوڈل آفیسر اور اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر کے علاوہ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس بھٹ سمیت سی آر پی ایف شرائن بورڈ اور کئی پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی سمیت یاتریوں کے لئے ہر طرح کی سہولیات دستیاب فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع گاندربل کے بالتل اور پہلگام کے چندن واڑی سے دونوں ٹریکس کو پہلے ہی صاف کر دیا گیا ہے تاکہ یاتریوں کے سفر کو آسان بنایا جائے۔دنیا بھر کے یاتریوں کے لئے گھپا سے خصوصی پوجا براہ راست نشر کیا جائے گا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے پہلگام سے یاترا کرنے والے یاتریوں کو ہر طرح کی سہولیت کو قبل از وقت یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انظامیہ یاتریوں کو مکمل تعاون اور ضروری سہولت کی دستیابی کو لے کر پوری طرح متحرک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmiris Wait For Amarnath Yatra کشمیری امرناتھ یاترا کا کر رہے ہیں بے صبری سے انتظار
سید فخر الدین نے کہا کہ یاترا شروع ہونے سے یاترا کے اختتام تک یاتریوں کی خدمت کے لئے پُر عزم ہے ،انہوں نے کہا کہ نن ون بیس کیمپ سے امرناتھ گھپا کے درمیان موجود تام پڑاؤں پر ہر ضروری سہولیات کو میسر رکھا گیا ہے ،انہوں نے امید جتائی کہ یاترا 2023 پر امن اور خوشگوار طریقہ سے اختتام ہوگی ۔