پروگرام کے دوران آئی ٹی ماہرین نے موجودہ دورمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت اور افادیت پرروشنی ڈالی اور کہا کہ ہر کسی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا علم ہونا بہت ضروری ہے تاکہ وہ موجودہ دور میں آگے بڑیں۔
یہ بھی پڑھیں:JK Bose Issued Notification جے کے بوس نے اسکولوں کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا
انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی شعبے میں اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مضبوط نہ ہوں۔موجودہ ترقی دور میں خود کو برقرار رکھنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ماہر بننا ہی پڑے گا۔ورنہ آپ دوسرے کے مقابلے کافی پیچھے رہ جائیں گے۔اس وقت نوجوانوں کو اس ترقی یافتہ دور میں ناصرف پہلی پوزیشن پر بلکہ اس شعبے میں خود کو برقراررکھنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے