ETV Bharat / state

والدین اور خواتین کے پی آر سی پر بچوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری ہوگی: جتیندر سنگھ - قواعد میں ترمیم

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا ء میں آسانی کیلئے قواعد میں ترمیم کرنے پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔

جتیندر سنگھ
جتیندر سنگھ
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 12:37 PM IST

انہوں نے کہا کہ اس سے خاص طور پر والدین میں سے کسی ایک کی مستقل رہائشی سند (PRC) پر بچوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں آسانی ہوگی۔

جتیندر سنگھ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا ’’جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکریٹری بی وی آرسبرامنیم سے بات چیت کے بعد ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے معاملے میں آسانی کے لیے قواعد میں ترمیم کرنے کے اصول پر اتفاق کیا ہے، جلد ہی باضابطہ احکامات جاری کئے جا رہے ہیں‘‘۔

جتیندر سنگھ
جتیندر سنگھ

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا’’اس سے خاص طور پر کسی بھی والدین اور خواتین کے پی آر سی پر بچوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں مدد ملے گی‘‘۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اس خاتون کو سرٹیفکیٹ جاری کرناشامل ہوگا جس کا آبائی علاقہ جموں و کشمیر سے باہر ہے لیکن اس نے پی آر سی ہولڈر سے شادی کی ہے تو اسے سرٹیفکیٹ دی جائے گی ۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے اصولی طور پر ضروری قواعد میں ترمیم کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اب تک موصول ہونے والی 21.99 لاکھ سے زائد درخواستوں پر 18.52 لاکھ سے زیادہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے ہیں۔

حکومت نے جموں وکشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفکیٹ (طریقہ کار) قواعد، 2020 کو 18 مئی کو نوٹیفائی کیا اور سرکاری ملازمین سمیت غیر مقامی لوگوں کوڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لئے اندراج کرنے کی اجازت دی۔

نئے اقامتی قانون کے مطابق غیر مستقل باشندے جن کے پاس جموں و کشمیر میں کم از کم 15 سال رہائشی ثبوت ہیں ، وہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔

آئین کے دفعہ 370 اورفعہ 35 اے کو کالعدم قرار دینے سے قبل صرف ریاست کے باشندگان کو ہی زمین خریدنے اور جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کے لئے درخواست دینے کی اجازت تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.