ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ "یہاں کورونا وائرس کے پیش نظر آئسولیشن مرکز قائم کیا گیا ہے۔ یہاں پر مشتبہ مریضوں کی جانچ کی جائے گی'۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں 30 بیڈ کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے مخصوص رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چھان پورہ اور اؤمپورا میں بھی چھوٹے مرکز قائم کیے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر محکمہ صحت کے ٹیموں کو لگاتار ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کورونا وائرس کے تعلق سے جانکاری فراہم کی جارہی ہے'۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب سرینگر کے شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کورونا وائرس کے ایک مشتبہ مریض کو کو بھرتی کیا گیا ہے۔ یہ شخص کچھ روز پہلے تھائی لینڈ سے واپس آیا ہے اور اس وقت ہسپتال کے کوارنٹین وارڈ میں احتیاطاً طور رکھا گیا ہے۔